شائع کردہ: جولائی 30, 2024
مؤثر: ستمبر 30، 2024
یہ شرائط ("شرائط") ان شرائط کے اختتام پر درج Microsoft صارفین کی مصنوعات، ویب سائٹ اور خدمات کے استعمال کا احاطہ کرتی ہیں یہاں ( "خدمات"). یہاں (http://approjects.co.za/?big=servicesagreement#serviceslist) ( "خدمات")۔ آپ ان شرائط کو ایک Microsoft اکاؤنٹ تخلیق کر کے، آپ کے خدمات کے استعمال، یا ان شرائط میں تبدیلی کے بارے میں مطلع کیے جانے کے بعد بھی خدمات کا استعمال جاری رکھنے کے ذریعے قبول کرتے ہیں۔
1. آپ کی نجی حیثیت۔ آپ کی نجی حیثیت ہمارے لیے اہم ہے۔ براہ کرم Microsoft نجی حیثیت بیان (https://go.microsoft.com/fwlink/?LinkId=521839) ( "نجی حیثیت بیان") پڑھیں کہ یہ ڈیٹا کی اقسام کی وضاحت کرتا ہے جو ہم آپ اور آپ کے آلات سے جمع کرتے ہیں ("ڈیٹا")، ہم آپ کا ڈیٹا کیسے استعمال کرتے ہیں، اور آپ کے ڈیٹا پر کارروائی کرنے کے لیے ہمارے پاس قانونی بنیادیں ہیں۔ نجی حیثیت بیان یہ بھی بیان کرتا ہے کہ Microsoft آپ کے مواد کو کس طرح استعمال کرتا ہے، جو کہ دوسروں کے ساتھ آپ کی بات چیت ہے۔ خدمات کے ذریعے Microsoft کو آپ کی طرف سے جمع کرائی گئی پوسٹنگز؛ اور وہ فائلیں، تصاویر، دستاویزات، آڈیو، ڈیجیٹل کام، لائیو سٹریمز اور ویڈیوز جو آپ اپ لوڈ، اسٹور، براڈکاسٹ، تخلیق، تخلیق، یا خدمات کے ذریعے شیئر کرتے ہیں، یا ان پٹ جو آپ مواد تیار کرنے کے لیے جمع کراتے ہیںآپ کا مواد جہاں پروسیسنگ رضامندی پر مبنی ہے اور قانون کی طرف سے اجازت کی حد تک، ان شرائط سے اتفاق کرتے ہوئے، آپ Microsoft کے اپنے مواد اور ڈیٹا کو جمع کرنے، استعمال کرنے اور افشاء کرنے کی رضامندی دیتے ہیں جیسا کہ نجی حیثیت بیان میں بیان کیا گیا ہے کچھ معاملات میں، ہم علیحدہ نوٹس فراہم کریں گے اور نجی حیثیت بیان میں حوالہ کے مطابق آپ کی رضامندی کی درخواست کریں گے۔
2. آپ کا مواد۔ ہماری بہت ساری خدمات آپ کو اپنا مواد تخلیق، محفوظ یا حصہ داری کرنے یا دوسروں سے مواد وصول کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ ہم آپ کے مواد کی ملکیت کا دعوی نہیں کرتے ہیں۔ آپ کا مواد آپ کا ہی رہتا ہے اور آپ ہی اس کے ذمہ دار ہیں۔
3. ضابطۂ اخلاق۔ خدمات استعمال کرتے وقت آپ اپنے طرز عمل اور مواد کے لیے جوابدہ ہیں۔
4. خدمات اور معاونت استعمال کرنا۔
5. تیسرے فریق کی ایپس اور خدمات کا استعمال کرنا۔ یہ خدمت آپ کو خود مختار تیسرے فریق سے (کمپنیاں یا لوگ جو Microsoft نہیں ہیں)، مصنوعات، خدمات، ویب سائٹس، لنکس، مواد، میٹریل، کھیل، مہارت، انضمام، بوٹ یا ایپلی کیشنز تک رسائی یا ان کو حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ("تیسرے فریق کی ایپس اور خدمات")۔ ہماری بہت سے خدمات آپ کو تیسرے فریق کی ایپس اور خدمات کے ساتھ تلاش، درخواست، اور ان سے رابطہ کرنے میں مدد کرتی ہیں یا آپ کو آپ کے مواد یا ڈیٹا کو تیسرے فریق کی ایپس اور خدمات کے ساتھ شئر کرنے کی اجازت دیتی ہیں، اور آپ سمجھتے ہیں کہ ہماری خدمات کا استعمال کرتے ہوئے آپ انہیں تیسرے فریق کی ایپس اور خدمات آپ کے لیے دستیاب بنانے کے لیے ہدایت کر رہے ہیں۔ تیسرے فریق کی ایپس اور خدمات آپ کو آپ کے مواد یا ڈیٹا کو تیسرے فریق کی ایپس اور خدمات کے پبلیشر، فراہم کنندہ یا آپریٹر کے ساتھ ذخیرہ کرنے کی اجازت یا اس کا مطالبہ کر سکتا ہے۔ تیسرے فریق کی ایپس اور خدمات آپ کو نجی حیثیت کی پالیسی پیش کر سکتی ہیں یا تیسرے فریق کی ایپس اور خدمات آپ کے انسٹال یا استعمال کرنے سے پہلے آپ سے استعمال کی اضافی شرائط قبول کرنے کا مطالبہ کر سکتی ہیں۔ کچھ مخصوص Stores کے ذریعے حاصل کردہ ایپلی کیشنز جو کہ Microsoft یا اس کے ملحقہ کی ملکیت یا چلائے جاتے ہیں (بشمول، لیکن Office Store، Windows پر Microsoft Store اور Xbox پر Microsoft Store تک محدود نہیں) کی اضافی شرائط سیکشن 13.b میں دیکھیں۔ آپ کو اپنے Microsoft اکاؤنٹ کو کسی تیسرے فریق کی ایپلیکیشنز اور خدمات حاصل، استعمال، درخواست، یا ربط کرنے سے قبل تیسرے فریق کی شرائط اور نجی حیثیت پالیسی کو نظر ثانی کرنا چاہئے۔ کوئی تیسرے فریق کی شرائط ان شرائط میں ترمیم نہیں کرتی ہیں۔ Microsoft آپ کو تیسرے فریق کی کسی ایپس اور خدمات کے حصے کے طور پر کسی املاک دانش کا لائسنس نہیں دیتا ہے۔ آپ تیسرے فریق کی ان ایپس اور خدمات کے اپنے استعمال سے پیدا شدہ تمام خدشات اور جوابدہی کو تسلیم کرنے سے اتفاق کرتے ہیں اور یہ کہ Microsoft انہیں آپ کے استعمال سے پیدا شدہ کسی مسائل کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ Microsoft کسی بھی تیسرے فریق کی ایپس اور خدمات کی طرف سے فراہم کردہ معلومات یا خدمات کے لیے آپ یا دوسروں کے تئیں ذمہ دار یا جوابدہ نہیں ہے۔
6. خدمت کی دستیابی۔
7. سروس یا سافٹ ویئر میں اپ ڈیٹیس، اور ان شرائط میں تبدیلیاں۔
8. سافٹ ویئر لائسنس۔ جب تک کسی Microsoft لائسنس کے ساتھ علیحدہ معاہدہ نہیں ہوتا (مثال کے طور پر، اگر آپ Microsoft کی وہ ایپلی کیشن استعمال کر رئے وہ جو Windows میں شامل یا Windows کا حصہ ہے اور، Windows آپریٹنگ سسٹم Microsoft سافٹ ویئر لائسنس کی شرائط کے تحت اس سافٹ ویئر کی نگرانی کرے گا) اس وقت تک خدمت کے حصے کے طور پر ہماری طرف سے فراہم کردہ کوئی بھی سافٹ وئیر ان شرائط کا تابع ہو گا۔ کچھ مخصوص Stores کے ذریعے حاصل کردہ ایپلی کیشنز جو کہ Microsoft یا اس کے ملحقہ کی ملکیت یا چلائے جاتے ہیں (بشمول، لیکن یہ Windows پر Office Store، Microsoft Store اور Xbox پر Microsoft Store تک محدود نہیں) ذیل میں سیکشن 13.b.i کے تابع ہیں۔
9. ادائیگی کی شرائط. اگر آپ کوئی خدمت خریدتے ہیں تو، پھر ادائیگی کی یہ شرائط آپ کی خریداری پر لاگو ہوتی ہیں اور آپ ان سے اتفاق کرتے ہیں۔
10. معاہدہ کرنے والا وجود، قانون کا انتخاب، اور تنازعات حل کرنے کی جگہ۔ آپ کے مفت اور بامعاوضہ صارف Skype-برانڈڈ سروسز کے استعمال کے لیے، اگر آپ یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے باہر رہتے ہیں، تو آپ ، Skype Communications S.à.r.l. , 23 – 29 Rives de Clausen, L-2165 لکسمبرگ کے ساتھ معاہدہ کر رہے ہیں، اور ان شرائط میں "Microsoft" کے تمام حوالہ جات کا مطلب ہے جب تک کہ ذیل میں دوسری صورت میں بیان نہ کیا گیا ہو۔ مفت یا بامعاوضہ صارفی Skype برانڈ کی خدمات کے لیے، اگر آپ یورپ، مشرق وسطی اور افریقہ سے باہر رہتے ہیں تو ان شرائط کی ترجمانی اور ان کی خلاف ورزی کے دعووں پر اصول قانون کے تصادم سے قطع نظر، لگژمبرگ کا قانون لاگو ہوتا ہے۔ آپ جس صوبہ یا ملک میں رہتے ہیں وہاں کے قوانین دیگر سبھی دعووں (بشمول صارف کا تحفظ، غیر منصفانہ مسابقت، اور نقصان کے دعوے) پر نافذ ہوتے ہیں۔ اگر آپ یورپ، مشرق وسطی اور افریقہ سے باہر رہتے ہیں تو، آپ اور ہم ناگزیر طور پر ان شرائط یا صارفی Skype برانڈ کی خدمات سے پیدا شدہ یا ان کے تعلق سے سبھی تنازعات کے لیے لگژمبرگ کی عدالتوں کے خصوصی دائرہ اختیار اور مقام سے اتفاق کرتے ہیں۔ دیگر تمام خدمات کے لیے، وہ وجود جس کے ساتھ آپ معاہدہ کررہے ہیں، گورننگ لاء اور تنازعات کے حل کا مقام ذیل میں ظاہر ہوتا ہے:
آپ کے مقامی صارف قوانین کچھ مقامی قوانین سے اس بات کے متقاضی ہو سکتے ہیں کہ کچھ مقامی قوانین نافذ ہوں یا آپ کو ان شرائط کے بجائے دوسرے فورمز میں تنازعات کو حل کرنے کا حق دیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو، سیکشن 10 میں مذکور قانون کا انتخاب اور فورم کے التزامات آپ کے مقامی صارف قوانین کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ مجاز حد تک لاگو ہوتے ہیں۔
11. وارنٹیز.
اگر سامان یا خدمات کی ناکامی کسی بڑی ناکامی کی وجہ سے نہیں ہے، تو آپ مناسب وقت میں ناکامی کی اصلاح کے حق دار ہیں۔ آپ سامان یا خدمت کی ناکامی کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی مناسب قابل ذکر نقصان یا توڑ پھوڑ کے معاوضے کے حق دار بھی ہیں۔ اگر یہ نہیں کیا جاتا ہے تو آپ سامان کے لئے رقم کی واپسی اور خدمت کے لئے معاہدہ منسوخ اور کسی غیر استعمال کردہ حصے کی واپسی حاصل کرنے کے حقدار ہیں. آپ سامان یا خدمت کی ناکامی کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی مناسب قابل ذکر نقصان یا توڑ پھوڑ کے معاوضے کے حق دار بھی ہیں۔
12. ذمہ داری کی حدد۔
13. خدمت کے ساتھ مخصوص شرائط۔ سیکشن 13 سے پہلے اور بعد کی شرائط عام طور پر سبھی خدمات پر لاگو ہوتی ہیں۔ یہ سیکشن سروس کے ساتھ مخصوص شرائط پر مشتمل ہے جو عمومی شرائط کے علاوہ ہیں۔ یہ سروس کی مخصوص شرائط حاوی ہوں گی اگر عمومی شرائط کے ساتھ کوئی تنازعہ واقع ہوتا ہے۔
14. متفرقات۔ یہ سیکشن، اور سیکشن 1، 9 (ان شرائط کے اختتام سے پہلے خرچ ہونےوالی رقم)، 10، 11، 12، 15، 17 اور جو ان شرائط کے مطابق ان شرائط کے خاتمے سے بعد اور ان شرائط کی کسی بھی خاتمے یا منسوخ ہونے کے بعد لاگو ہوتا ہے۔ قابلِ اطلاق قانون کے تحت ہم یہ شرائط تقویض کر سکتے ہیں، ان شرائط کے اپنی ذمہ درایوں کا ذیلی معاہدہ کرنا، یا ان شرائط کے تحت ہمارے حقوق کو مکمل یا جُزوی طور کسی بھی وقت آپ کو مطلع کیے بنا ضمنی طور پر لائسنس کر سکتے ہیں۔ آپ خدمات استعمال کرنے کے لیے یہ شرائط تفویض یا کوئی حقوق منتقل نہیں کر سکتے ہیں۔ یہ خدمات کے آپ کے استعمال کے لیے آپ اور Microsoft کے بیچ پورا اقرارنامہ ہے۔ یہ خدمات کے آپ کے استعمال کے سلسلے میں آپ اور Microsoft کے بیچ کسی سابقہ اقرارنامہ کو کالعدم قرار دیتا ہے۔ ان شرائط کا پابند ہونے میں، آپ نے ان شرائط میں واضح طور پر مذکور کے علاوہ کسی بیان، نمائندگی، وارنٹی، تفہیم، حلف نامہ، وعدہ یا یقین دہانی پر اعتبار نہیں کیا ہے۔ ان شرائط کے سبھی حصے متعلقہ قانون کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ مجاز حد تک لاگو ہوتے ہیں۔ اگر کسی عدالت یا ثالث کا فیصلہ یہ ہوتا ہے کہ ہم حسب تحریر ان شرائط کے کسی حصے کو نافذ نہیں کر سکتے ہیں تو، ہم ان شرائط کو متعلقہ قانون کے تحت قابل نفاذ حد تک ملتی جلتی شرائط سے بدل سکتے ہیں، لیکن ان شرائط کے بقیہ حصے تبدیل نہیں ہوں گے۔ یہ شرائط کلی طور پر آپ کے اور ہمارے فائدے کے لیے ہیں۔ یہ شرائط Microsoft کے جانشینوں اور مفوضہ افراد کو چھوڑ کر، کسی دوسرے شخص کے فائدے کے لیے نہیں ہیں۔ سیکشن کی سرخیاں صرف حوالے کے لیے ہیں اور یہ کوئی قانونی اثر نہیں رکھتی ہیں۔
15. دعوے ایک سال کے اندر دائر کیے جائیں۔ ان شرائط یا خدمات سے متعلق عدالت میں کوئی بھی دعوی (یا ثالثی اگر سیکشن 10.d لاگو ہوتا ہے) پہلے دائرہ کردہ دعوی کی تاریخ کے ایک سال کے اندر دائر کرنا ضروری ہوگا، جب تک کہ آپ کے مقامی قانون میں دعوی داخل کرنے کے لیے زیادہ وقت درکارنہ ہو۔ اگر اس وقت کے اندر دائر نہ کیا جائے تو، اسے مستقل طور پر ممنوع قرار دے دیا جاتا ہے۔
16. برآمداتی قوانین۔ آپ کو ان تمام ملکی اور بین الاقوامی برآمداتی قوانین اور ضوابط کی تعمیل کرنا ضروری ہے جو سافٹ ویئر اور/یا خدمات پر لاگو ہوتے ہیں، جن میں منزل مقصود، اصل صارفین اور استعمال پر عائد پابندیاں شامل ہیں۔ جغرافیائی اور برآمدی پابندیوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، http://approjects.co.za/?big=exportingملاحظہ کریں۔
17. حقوق اور رائے کا تحفظ. ماسوائے جیسا کہ ان شرائط کے تحت واضح طور پر بیان کیا گیا ہے، Microsoft آپ کو کسی پیٹنٹ، معلوماتی، کاپی رائٹ، تجارتی راز، ٹریڈ مارک یا دیگر دانشورانہ املاک جو Microsoft یا کسی بھی متعلقہ ادارے کی ملکیت یا کنٹرول کردہ ہو، بشمول کسی بھی نام، تجارتی لباس، لوگو یا مساویانہ، لیکن انہیں تک محدود نہیں، کے تحت کسی بھی قسم کے دیگر حقوق نہیں دیتا ہے۔ اگر آپ Microsoft کو کوئی بھی خیال، تجویز، مشورہ یا جواب الجواب، بشمول نئی مصنوعات، ٹیکنالوجی، پروموشنز، مصنوعات کے نام، مصنوعات کے بارے میں جواب الجواب اور مصنوعات کی اصلاحات کے لیے بغیر کسی حد کے خیالات دیتے ہیں،("جوب الجواب") اور آپ Microsoft کو کسی بھی طریقے کے ساتھ کسی بھی مقصد کے لیے اپنے تاثرات بغیر کسی چارج ، رائلائٹی کے حق یا دیگر ذمہ داری کے بغیر، حاصل، تخلیق، استعمال، اشتراک اور تجارت کے مقصد کے لیے دیتے ہیں۔ آپ ایسے تاثرات نہیں دیں گے جو ایک لائسنس کے تابع ہے جو Microsoft کو اس سافٹ ویئر، ٹیکنالوجی یا دستاویزات کو کسی بھی تیسرے فریق کو لائسنس دینے کا تقاضا کرتے ہیں کیونکہ Microsoft اس میں آپ کی رائے بھی شامل کرتا ہے۔
املاک دانش کی خلاف ورزی کے نوٹسز اور ان کا دعوی دائر کرنے کا طریقہ کار۔ Microsoft تیسرے فریقوں کے حقوق املاک دانش کا احترام کرتا ہے۔ اگر آپ املاک دانش کی خلاف ورزی، بشمول کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے دعووں کا نوٹس بھیجنا چاہتے ہیں تو، براہ کرم خلاف ورزی کے نوٹسز ((http://approjects.co.za/?big=en-us/legal/intellectualproperty/infringement)) جمع کروانے کے لیے ہمارے طریق کار استعمال کریں جو ان شرائط کا حصہ ہیں۔ صرف اس طریقہ کار سے متعلق استفسارات کا جواب دیا جائے گا۔
کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے نوٹسز کا جواب دینے کے لیے Microsoft ٹائٹل 17، یونائٹیڈ اسٹیٹس کوڈ، سیکشن 512 اور، جہاں قابل اطلاق ہو، ریگولیشن (EU) 2022/2065 کا باب III، میں مذکور کارروائیاں استعمال میں لاتا ہے۔ مناسب حالات میں، Microsoft، Microsoft کی خدمات کے ان صارفین کے اکاؤنٹس کو غیر فعال یا معطل کر سکتا ہے جو بار بار خلاف وزی کر رہے ہو سکتے ہیں۔ مزید برآں، مناسب حالات میں، Microsoft ان افراد یا اداروں کی طرف سے نوٹس پر کارروائی کو معطل کر سکتا ہے جو اکثر بے بنیاد نوٹسز جمع کرواتے ہیں۔ کسی دی گئی سروس کے لیے قابل اطلاق طریقہ کار کی مزید وضاحت، بشمول Microsoft کی طرف سے ان طریقہ کار کے حصے کے طور پر لیے گئے فیصلوں کا ممکنہ ازالہ، خلاف ورزی کے نوٹس (http://approjects.co.za/?big=legal/intellectualproperty/infringement) پر پایا جا سکتا ہے۔
اشتہار میں املاک دانش کی تشویشات کے سلسلے میں نوٹسز اور طریق کار۔ ہمارے اشتہاری نیٹ ورک پر املاک دانش کی تشویشات کے سلسلے میں ہماری املاک دانش ہدایات ((https://go.microsoft.com/fwlink/?LinkId=243207)) کا جائزہ لیں۔
کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارک کے نوٹسز۔ یہ خدمات © Microsoft Corporation اور/یا اس کے سپلائرز، One Microsoft Way, Redmond, WA 98052, U.S.A کی کاپی رائٹ ہیں۔ تمام حقوق محفوظ ہیں۔ شرائط میں Microsoft ٹریڈ مارک اور برانڈ راہنمائی ((http://approjects.co.za/?big=en-us/legal/intellectualproperty/trademarks/usage/general.aspx)) (جو وقت بہ وقت پر ترمیم شدہ ہے) شامل ہیں۔ Microsoft اور تمام Microsoft مصنوعات، سافٹ ویئر اور خدمات کے نام، لوگو اور شبیہیں یا تو امریکہ اور / یا دیگر دائرہ اختیار کے علاقوں میں Microsoft گروپ کی کمپنیوں کے رجسٹرڈ یا غیرجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہوسکتے ہیں۔ مندرجہ ذیل Microsoft کے، رجسٹرڈ ٹریڈ مارک کی غیر جامع فہرست ہے http://approjects.co.za/?big=en-us/legal/intellectualproperty/trademarks/EN-US.aspx. اصل کمپنیوں اور ان کے پروڈکٹس کےنام ان کے متعلقہ مالکان کے ٹریڈ مارکس ہو سکتے ہیں۔ وہ سبھی حقوق محفوظ ہیں جو ان شرائط میں واضح طور پر نہیں دیے گئے ہیں۔ Microsoft کی بعض ویب سائٹ سرورز میں مستعمل بعض سافٹ ویئر کی اساس جزوی طور پر Independent JPEG Group کے کام میں ہے۔ کاپی رائٹ © 1991-1996 Thomas G. Lane۔ تمام حقوق محفوظ ہیں۔ Microsoft کی بعض ویب سائٹ سرورز پر مستعمل "gnuplot" سافٹ ویئر کاپی رائٹ © 1986‑1993 Thomas Williams, Colin Kelley ہے۔ تمام حقوق محفوظ ہیں۔
طبی نوٹس۔ Microsoft طبی یا کوئی دیگر نگہداشت صحت سے متعلق مشورہ، تشخیص یا معالجہ فراہم نہیں کرتا ہے۔ طبی کیفیت، خوراک، تندرستی یا بہبودی کے پروگراموں کے سلسلے میں آپ کے جو کوئی سوالات ہو سکتے ہیں ان پر ہمیشہ اپنے معالج یا دیگر مستند نگہداشت صحت فراہم کنندہ سے مشورہ لیں۔ خدمات پر یا ان کے ذریعہ آپ نے جن معلومات تک رسائی حاصل کی ہے ان کی وجہ سے کبھی بھی پیشہ ورانہ طبی مشورہ نظر انداز نہ کریں یا مشورہ لینے میں تاخیر نہ کریں۔
اسٹاک کے نرخ اور انڈیکس ڈیٹا (انڈیکس کی مالیت کے بشمول)۔ خدمات کے ذریعہ فراہم کردہ مالیاتی معلومات صرف آپ کے ذاتی، غیر تجارتی استعمال کے لیے ہیں۔ آپ تیسری پارٹی کے لائسنس دہندگان کے ساتھ تحریری معاہدہ کے بغیر کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ یا سرمایہ کاری کی مصنوعات کے اجرا، تخلیق، کفالت، تجارت، مارکیٹنگ، یا ترویج کے سلسلے میں کسی بھی تیسری پارٹی کے لائسنس کے مالی اعداد و شمار یا نشان کا استعمال نہیں کرسکتے ہیں (مثال کے طور پر، indices، مشتق، تشکیل شدہ مصنوعات، سرمایہ کاری کے فنڈز، تبادلے سے متعلق فنڈز، سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو وغیرہ، جہاں آلے یا سرمایہ کاری کی مصنوعات کی قیمت، واپسی اور / یا کارکردگی مالی مواد میں سے کسی کو بھی ٹریک کرنے کے ارادے پر مبنی، اس سے متعلق، یا ایسا ارادہ رکھتی ہو)۔
مالی نوٹس۔ Microsoft ریاستہائے متحدہ کے قانون تمسکات یا دیگر دائرہ اختیار کے قوانین تمسکات کے تحت بروکر/ڈیلر یا سرمایہ کاری سے متعلق رجسٹرڈ مشیر نہیں ہے اور تمسکات یا دیگر مالی پروڈکٹس یا خدمات میں سرمایہ کاری، ان کی خریداری، یا فروخت قابل مشورہ ہونے کے بطور افراد کو اس کا مشورہ نہیں دیتا ہے۔ خدمات میں مذکور کوئی بھی چیز کسی سیکیورٹی کی پیشکش یا اسے خریدنے یا بیچنے کی تحریص نہیں ہے۔ Microsoft یا اسٹاک کے نرخوں یا انڈیکس ڈیٹا کے اس لائسنس دہندگان میں سے کوئی بھی کسی مخصوص مالی پروڈکٹس یا خدمات کی تائید یا سفارش نہیں کرتا ہے۔ خدمات میں کچھ بھی ایسا نہیں جو پیشہ ورانہ مشورے کے طور پر مقصود ہو، بشمول بغیر حد، سرمایہ کاری یا ٹیکس مشورہ۔
H.264/AVC اور VC-1 Video Standards کے بارے میں نوٹس۔ سافٹ ویئر میں H.264/AVC ویزوئل اور/یا VC-1 کوڈیک ٹیکنالوجی شامل ہو سکتی ہے جو MPEG LA, L.L.C سے لائسنس یافتہ ہو سکتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ویڈیو معلومات کے ڈیٹا کمپریشن کے لیے ایک نمونہ ہے۔ MPEG LA, L.L.C. اس نوٹس کا تقاضہ کرتا ہے:
یہ پروڈکٹ H.264/AVC، MPEG-4 ویزوئل، اور AND THE VC-1 پیٹنٹ پورٹفولیو لائسنس کے تحت صارف کے ذاتی اور غیر تجارتی استعمال کے لیے (A) معیارات ("Video Standard") کی تعمیل میں ویڈیو کو غیر موز کرنے اور/یا (B) H.264/AVC، MPEG-4 ویزوئل، اور VC-1 ویڈیو کو غیر موموز کرنے کے لیے لائسنس یافتہ ہے جس کو ذاتی اور غیر تجارتی سرگرمی میں مصروف صارف کے ذریعہ غیر مرموز کیا گیا تھا اور/یا جسے اس طرح کا ویڈیو فراہم کرنے کے لیے لائسنس یافتہ ویڈیو فراہم کنندہ کے سے حاصل کیا گیا تھا۔ کسی دیگر استعمال کے لیے کوئی لائسنس نہیں دیا جاتا ہے یا یہ مضمر نہیں ہوگا۔ اضافی معلومات MPEG LA, L.L.C سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ دیکھیں MPEG LA کی ویب سائٹ(https://www.mpegla.com)۔
صرف وضاحتی مقاصد کے لیے، یہ نوٹس معمول کے ایسے کاروباری استعمال کے لیے ان شرائط کے تحت فراہم کردہ سافٹ ویئر کے استعمال کو محدود یا اس سے ممنوع قرار نہیں دیتا ہے جو اس کاروبار کے لیے ذاتی ہیں جس میں (i) تیسرے فریقوں کو سافٹ ویئر کی دوبارہ تقسیم یا (ii) تیسرے فریقوں کو تقسیم کے لیے Video Standard کی تعمیل میں مٹیریل کی تخلیق شامل نہیں ہے۔
H.265/HEVC Video Standard کے بارے میں نوٹس۔ سافٹ ویئر میں H.265/HEVC کوڈنگ ٹیکنالوجی شامل ہو سکتی ہے۔ Access Advance LLC اس نوٹس کا تقاضہ کرتا ہے:
اگر شامل ہو تو، اس سافٹ ویئر میں H.265/HEVC ٹیکنالوجی مندرجہ ذیل HEVC پیٹنٹ کے ایک یا زیادہ دعووں سے محیط ہے: PATENTLIST.ACCESSADVANCE.COM. اس بات پر منحصر ہے کہ آپ نے سافٹ ویئر کیسے حاصل کیا، اس پروڈکٹ کو HEVC ADVANCE پیٹنٹ پورٹ فولیو کے تحت لائسنس دیا جا سکتا ہے۔
اگر یہ سافٹ ویئر Microsoft ڈیوائس پر نصب ہے تو لائسنسنگ کی اضافی معلومات یہاں مل سکتی ہیں: aka.ms/HEVCVirtualPatentMarking.
معیاری ایپلیکیشن لائسنس شرائط
MICROSOFT STORE, MICROSOFT STORE پر WINDOWS, اور MICROSOFT STORE پر XBOX
لائسنس کی یہ شرائط آپ اور ایپلیکیشن شائع کنندہ کے درمیان ایک معاہدہ ہیں۔ براہ کرم انہیں پڑھ لیں۔ ان سافٹ ویئر ایپلیکیشنز پر لاگو ہیں جو آپ Microsoft Store، جو Windows پر Microsoft Store یا Xbox پر Microsoft Storeسے ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں (ان میں سے ہر ایک ان لائسنس کے شرائط میں حوالہ)"Store، درخواست کے لیے کسی تازہ کاری اور ضميمہ جات سمیت، جب تک کہ ایپلیکیشنز الگ شرائط کے ساتھ نہیں آتی ہے، جس میں وہ شرائط لاگو ہوتی ہیں۔
ایپلیکیشنز کو ڈاؤن لوڈ یا استعمال کرکے، یا ان میں سے کوئی بھی کام کرنے کی کوشش کرکے، آپ ان شرائط کو قبول کرتے ہیں۔ اگر آپ انہیں قبول نہیں کرتے ہیں تو، آپ کو ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ یا استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور آپ کو ایسا ہرگز نہیں کرنا چاہیے۔
ایپلی کیشنز کے ناشر کا مطلب ہے کہ جیسا کہ Store میں شناخت کردہ، آپ کو ایپلی کیشن کا لائسنس فراہم کنندہ۔
اگر آپ ان لائسنس کی شرائط کی تعمیل کرتے ہیں تو، آپ کو درج ذیل حقوق حاصل ہیں۔
اس تجدید کا اطلاق درج ذیل پر ہوتا ہے:
اس کا اطلاق اس صورت میں بھی ہوتا ہے اگر:
درج ذیل پروڈکٹس، ایپس اور خدمات Microsoft خدمات کے اقرارنامہ کے ذریعہ محیط ہیں، لیکن آپ کے بازار میں دستیاب نہیں بھی ہو سکتی ہیں۔